عالمی میڈیا ذرائع کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کا کہنا ہے کہ چین افغان طالبان کی جانب سے نئی عبوری حکومت کے اعلان اور بہتر نظام حکومت کیلئے کئے گئے حالیہ انتظامات کو اہمیت دیتا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین افغان طالبان کے حالیہ اقدامات کو ملکی نظم و نسق کی بحالی اور جنگ کے بعد کی ملکی تعمیر نو کے لیے ایک ضروری قدم سمجھتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان کی خودمختاری، آزادی، سالمیت کا احترام کرتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی نئی حکومت اور رہنماکے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کیلئے تیار ہیں،اور چین افغانستان کی تعمیر نو میں نئی افغان حکومت سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے ۔