سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں افغان عبوری وزیر اعظم ملا محمد حسن شیخ عبدالحکیم حقانی اور وزیر خزانہ ملا ہدایت اللہ بدری کے ساتھ محو گفتگونظر آرہے ہیں جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ تصویر وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد کابل میں لی گئی ہے جس میں وہ مذکورہ طالبان رہنماوں کیساتھ حکومتی معاملات پر اہم مشاورت کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل دوسری تصویر میں افغان عبوری وزیر اعظم ملا محمد حسن کے بیس سال پہلے اور موجودہ تصویر کو یکجا کرکے دکھایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان حکومت کے نئے سربراہ ملا محمد حسن اخوند بیس سال پہلے نائب وزیراعظم تھے۔
رپورٹس کے مطابق ملا محمد حسن وزیر خارجہ اور گورنر قندھار بھی رہے جبکہ وہ طالبان کی رہبری شوریٰ کے سربراہ بھی رہے۔