ریاض:سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا کر 70 ہزار تک کر دی ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں بتایاکہ عمرہ اجازت نامہ ہر15 دن بعد جاری کرایا جا سکتا ہے جبکہ مسجد نبوی میں روضہ شریفہ کا اجازت نامہ 1 ماہ کے بعد ہی جاری ہوگا۔
وزارت حج وعمرہ نے ہدایت کی ہے کہ 15 دن سے قبل عمرہ یا مسجد الحرام میں نماز اور 1 ماہ سے قبل روضہ شریفہ میں نماز یا مسجد نبوی کی زیارت کا اجازت نامہ جاری نہیں ہو سکتا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ایک وقت میں ایک سے زیادہ اجازت نامے جاری نہیں ہوتے ایک عمرہ کے لیے ایک اجازت نامے سے دوسرے اجازت نامے کے درمیان 15 دن کا وقفہ ضروری ہے۔
واضح رہے کہ عمرہ اور نماز کے اجازت نامے مقامی شہری مقیم غیرملکی اور وزٹ ویزا ہولڈر توکلنا ایپ میں اپ ڈیٹ کے بعد جاری کرا سکتے ہیں۔