امریکی کمپنی نے عام لوگوں کو ساتھ لے کر زمین کے گرد چکر لگانے کا پروگرام بنا لیا.
امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس پہلی بار عام شہریوں کو لے کر خلا میں جائے گی۔
امریکی کمپنی کی جانب سے 4 شہریوں کو خلا میں بھیجا جارہا ہے جو تین دن تک وہاں قیام کریں گے، مشن کو انسپیریشن 4 کا نام دیا گیا ہے۔
جس میں شہری اسپیس ایکس کے راکٹ میں زمین کے گرد چکر مکمل کریں گے، خلائی گاڑی زمین کے مدار میں پہنچنے کے بعد27 ہزار 360 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہر 90 منٹ میں ایک چکر مکمل کرے گی۔
خلائی گاڑی اس دوران زمین کے گرد آواز کی رفتار سے 22 گنا زیادہ تیزی کے ساتھ سفر کرے گی۔
چند ماہ قبل ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے ناسا کے لیے انسانوں جیسے مدافعتی نظام رکھنے والے 73 ہزار خرد بینی جانور اور دیگر تحقیقاتی مواد کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ کیا تھا۔
اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ پر 7،300 پاؤنڈ سے زیادہ تحقیقی مواد، رسد اور ہارڈ ویئر پر مشتمل جدید کارگو مشن کو جمعرات کے روز فلوریڈا میں کینیڈی اسپیس سنٹر سے خلائی اسٹیشن پر روانہ کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق سائنسدانوں کو انسانوں پر اسپیس لائٹ کے اثرات کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گی ،اس سے ماہرین خلا میں رہتے ہوئے خلابازوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مطالعہ کریں گے اور دریافت کیا جائے گا کہ خلا میں طویل مدتی قیام کس طرح انسانی صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔