آن لائن آرڈر کی گئی پالتو بلی چیتے کا بچہ نکل آیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک فرانسیسی جوڑے نے ’سوانح کیٹ‘ نامی ایک مہنگی نسل کی پالتو بلی کا آن لائن آرڈر دیا، کمپنی نے جوڑے کو پالتو بلی بھیجنے کے بجائے چیتے کا بچہ بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بلی کی قیمت تقریباً 6000 یورو تھی۔

فرانسیس جوڑے کا میڈیا سے گفتگو کے دوران بتانا تھا کہ ’آن لائن آرڈر کی گئی بلی کے ساتھ ایک ہفتہ گزارنے کے بعد اُنہیں شک ہوا کہ یہ بلی نہیں ہے، بلی کو فوراً جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے جانے پر معلوم ہوا کہ یہ بلی نہیں بلکہ چیتے کا بچہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی ہی نوعیت کے اس منفرد واقعے کا حکام تک پہنچنا تھا کہ پولیس کی جانب سے اس جوڑے سمیت 9 افراد کو جانوروں کو قید کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔