لیونل میسی کی تین سال کی تنخواہ 21ارب روپے

پیرس: ارجنٹائن کے اسٹرائیکر لیونل میسی کا مہنگا ترین کنٹریکٹ سامنے آ گیا، میسی کی تین سال کی تنخواہ 21 ارب روپے سے زائد ہے۔

سپورٹس کی تاریخ میں فٹ بالر لیونل میسی سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں، تاہم برازیلی فٹ بالر نیمار کو بھی سالانہ اتنی ہی تنخواہ مل رہی ہے جتنی لیونل میسی کو۔

فٹ بال کھیل سے متعلق خبریں دینے والی ویب سائٹ گول ڈاٹ کام کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹرائیکر کے معاہدے میں انھیں کرپٹو کرنسی میں ادائیگی بھی شامل ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ لیونل میسی پیرس سیٹ جرمین میں شمولیت کے بعد فی سیزن ٹیکس کٹوتی کے بعد 30 ملین یورو (35 ملین ڈالر، 5 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد) وصول کریں گے۔

میسی کو 1یک ملین یورو کرپٹو کرنسی میں بھی دی جائے گی، پی ایس جی کے ساتھ تین سالوں کے دوران میسی مجموعی طور پر 110 ملین یورو (129 ملین ڈالرز، 21 ارب 68 کروڑ 49 لاکھ روپے) کمائیں گے۔

اسی دوران برازیلی فٹبالر نیمار بھی فرانس کے ساتھ کھیلتے ہوئے سالانہ 30 ملین یورو کمائیں گے، جب کہ فرانس کے ہیرو کیلیان مباپے ان سے پیچھے رہ گئے ہیں، ٹیکس کٹوتیوں کے بعد وہ سالانہ صرف 12 ملین یورو ہی کما سکیں گے۔

واضح رہے کہ میسی نے گرمیوں میں بارسلونا چھوڑنے کے بعد پیرس سینٹ جرمین میں شمولیت اختیار کی تھی۔