اسلام آباد: این سی اوسی نے حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو ویکسین لگوانے کی ہدایت کردی۔
کورونا ویکسین حمل کے کسی بھی مرحلے میں لگائی جاسکتی ہے، کورونا ویکسین سے اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر نہیں ہوتی۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین حاملہ خواتین کیلئے محفوظ اور مؤثر ہے، کورونا ویکسین حمل کے کسی بھی مرحلے میں لگائی جاسکتی ہے۔، کورونا ویکسین سے اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر نہیں ہوتی۔
دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں، عوام کے تعاون سے کورونا پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے، اسلام آباد کو 100فیصد ویکسی نیٹڈ شہر بنانے کی کوشش ہے، ہر شہری کو کوویڈ سے بچاؤ کا ٹیکہ لگا ہوا ہونا چاہیے۔
کسی شہر کی آبادی اتنی زیادہ ہوتی ہے، جو گھروں سے باہرنہیں نکلتی یا مزدوری کرتے ہیں، وہاں تک موبائل ویکسین سنٹر پہنچایا جائے گا، چاروں لوگوں کی ٹیمیں گھر گھر جاکر ویکسی نیشن کرائیں گے،جب اسلام آباد سو فیصد ویکسی نیٹڈ ہوجائے گا تو بیماری پر قابو پانا آسان ہوجائے گا، اور ماسک کی پابندیوں سے جان چھوٹ جائے گی۔