نئی دہلی: بھارت میں جڑواں بیٹیوں کو کھو دینے والی خاتون نے دوبارہ جڑواں بیٹیوں کو جنم دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں جوڑے نے اپنی جڑواں بیٹیوں کو کھو دیا تھا لیکن دو سال بعد اسی روز خاتون نے دوبارہ جڑواں بیٹیوں کو جنم دیا۔
خاتون کی جڑواں بیٹیاں 15 ستمبر 2019 کو کشتی حادثے میں انتقال کرگئی تھیں۔
خاتون کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کے انتقال کے بعد دنیا اندھیر ہوتی دکھائی دی تاہم 15 ستمبر کو ہی ایک بار پھر دو بیٹیوں کی ماں بننے پر بے انتہا خوش ہوں۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بالکل صحت مند اور تندرست ہیں جن کا وزن 1.6 اور 1.9 کلو گرام ہے۔
بھاگیا لکشمی نامی خاتون اور ان کے شوہر نے گزشتہ برس بچوں کی پیدائش کے لیے فرٹیلٹی سینٹر سے رابطہ کیا لیکن کووڈ کی وجہ سے وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔
رپورٹ کے مطابق رواں ماہ آئی وی ایف کے عمل کے ذریعے بھاگیا نے دو بچیوں کو جنم دیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ہمیں جڑواں بیٹیوں کی امید نہیں تھی لیکن یہ ہمارے لیے کسی خوبصورت تحفے سے کم نہیں ہے۔