ملک بھر میں کورونا سے مزید 81اموات 

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید81 افراد جاں بحق ہو نے  کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 327 ہوگئی۔ایک ہزار 897 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 905 ہوگئی۔

 منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 23 ہزار 670، سندھ میں 4 لاکھ 51 ہزار 448، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 589، بلوچستان میں 32 ہزار 772، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 257، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 348 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 821 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار 39 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 231 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 37 ہزار 656 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 846 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 81 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 327 ہوگئی۔

 پنجاب میں 12 ہزار 449، سندھ میں 7 ہزار 289، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 426، اسلام آباد میں 904، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 733 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔