ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 61 ہزار 947 ہو گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 51 ہزار 139 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے مزید 2 ہزار 333 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جب کہ وائرس سے مزید 47 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جو 4.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جب کہ فعال کیسز کی تعداد 61 ہزار 947 ہو گئی۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار 374 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 30 ہزار 238 تک جاپہنچے ہیں۔ جبکہ ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 917 ہو گئی ہے۔