ملک میں کورونا کیسز کی شرح 89۔4 فیصدریکارڈ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 48 ہزار 151 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے مزید 4 ہزار 561 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جب کہ وائرس سے مزید 58 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  4.89 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ فعال کیسز کی تعداد 61 ہزار 558 ہو گئی، جن میں سے4 ہزار 561 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 432 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 32 ہزار 595 تک جاپہنچے ہیں۔ جبکہ ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والےافراد کی تعداد 11 لاکھ 43 ہزار 605 ہوگئی ہے۔