مزید 2 ہزارسے زائد افراد کورونا کا شکار

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 52 ہزار 788 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 2 ہزار 233 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ جب کہ وائرس سے مزید 50 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  4.23 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ فعال کیسز کی تعداد 60 ہزار 952 ہو گئی، جن میں سے4 ہزار 409 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 482 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 34 ہزار 828 تک جاپہنچے ہیں۔ جبکہ ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والےافراد کی تعداد 11 لاکھ 46 ہزار 394 ہوگئی ہے۔