میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ ماہ منعقد ہونے والے دبئی ایکسپو میں فرعون کا تابوت بھی مصر کے پویلین میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔
مصر کی وزارت تجارت اور انڈسٹری کے مطابق دبئی ایکسپو میں مصر کا پویلین آثار قدیمہ اور سیاحتی مقامات کو پیش کرے گا، جہاں فرعون کے تابوت کی 6 ماہ تک نمائش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ سامتک (Psamtik) کا انسانی جسم جیسا قدیم تابوت رنگین لکڑی کا بنا ہے جو حال ہی میں دریافت ہوا ہے۔ تابوت پر فرعون کے زمانے کی نقش نگاری بھی کی گئی ہے۔