آریان گرفتاری، شوبز شخصیات کے بچے بھارت چھوڑنے لگے

بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بالی وڈ شخصیات کے بچوں سے متعلق دعویٰ کیا ہے۔

کے آر کے نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق متعدد شوبز شخصیات کے بچوں نے شاہ رخ کے بیٹے آریان کے واقعے کے بعد بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فلمی ناقد نے مزید لکھا کہ بالی وڈ اسٹارز کے بچے یہ سوچ رہے ہیں کہ اگر یہ سب آریان کے ساتھ ہوسکتا ہے تو یہ ہر کسی کے ساتھ ہوسکتا ہے۔

ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد نے کمال راشد کے ٹوئٹ کی حمایت کی اور بالی وڈ اسٹارز کے بچوں کو یہی مشورہ دیا۔