قیدی نمبر این 956

شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو بھارت کی آرتھر جیل میں قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا۔

گزشتہ روز ممبئی کی عدالت نے آریان کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی جس کے پیش نظر آریان کو مزید 6 روز کے لیے جیل میں رہنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ جیل حکام نے آریان کو قیدی نمبر بھی الاٹ کردیا ہے جو N956 ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آریان کو گوری خان کی جانب سے 4500 روپے بھیجے گئے ہیں، ان پیسوں کو  آریان جیل کی کینٹین سے چیزیں خریدنے کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔