نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز نہ کہ صرف سیاست میں متحرک ہیں بلکہ ایک روایتی مشرقی خاتون ہونے کے باعث اپنی گھریلو ذمہ داریوں سے بھی غافل نہیں، جس کا ثبوت حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ان کی یہ تصویر ہے جس میں وہ اپنی نواسی کیلئے تحفے خرید رہی ہیں۔
دو روز قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے فیصل آباد میں جلسہ منعقد کیا تھا اور مریم نواز کی یہ تصویر اسی جلسے سے واپسی کے وقت لی گئی تھی۔
مریم نواز نے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تصویر شیئر کی جس میں وہ کھلونوں کی دکان میں موجود ہیں اور انہیں کھلونے خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مریم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فیصل آباد جلسے کے بعد لاہور واپس آتے ہوئے راستے میں گیس اسٹیشن کے اسٹور سے اپنی نواسی کے لیے کھلونے خریدے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہ نانی ہونے کا دلکش احساس ہے۔