پاکستان کی معروف اداکارہ ماورہ حسین اپنے مداحوں کے ساتھ ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر رابطے میں رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اُن کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے،حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پراداکارہ کے فالوورز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اس اضافے کے ساتھ اب ان کے انسٹا فالوورز کی تعداد 7ملین یعنی 70 لاکھ ہوگئی ہے۔
ماورہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 7ملین فالوورز ہیں جبکہ خود انہوں نے صرف 57انسٹا صارفین کو فالو کیا ہوا ہے اور اب تک صرف 959انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں۔
اداکارہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی فیملی ، دوستوں اور ساتھی اداکاروں کےساتھ مختلف تقاریب اور سیروتفریح کے دوران گزارے خوشگوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اس کے علاوہ وہ اپنے مداحوں کو کسی بھی نئے ڈرامے یا پروجیکٹ سے متعلق بھی سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ دیتی رہتی ہیں۔
خیال رہے کہ اب تک انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان ہیں جن کے 10.2ملین فالوورز ہیں جبکہ 9.3 ملین فالوورز کے ساتھ اداکارہ ایمن خان دوسرے نمبر پر اور پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اورمنال خان 8.2 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔