بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے شاہ رخ خان کے گھر چھاپہ مارا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے آج صبح منشیات کیس میں گرفتار اپنے بیٹے آریان خان سے ممبئی کی سینٹرل جیل میں ملاقات کی۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ملاقات کے بعد این سی بی کی جانب سے منشیات کیس کے سلسلے میں شاہ رخ کی رہائش گاہ ’منت‘ پر چھاپہ مارا گیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے ابھی تک اس چھاپے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں کہ آیا چھاپے کے دوران اداکار کے گھر سے منشیات برآمد ہوئی بھی ہیں یا نہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کی کچھ خبروں میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ این سی بی نے شاہ رخ کے گھر چھاپے کی تردید کردی ہے۔
یاد رہے کہ آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔