امریکی ریاست نیو میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ایلیک بیلد ون سے حقیقت میں گولیاں چل گئی، جس کے نتیجے میں خاتون ڈائریکٹر ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی کہ اس دوران اداکار سے حادثاتی طور پرگولیاں چل گئی جس کے نتیجے میں موقع پر موجود ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون ہیلینا ہچنس ڈائریکٹر فوٹوگرافی تھیں۔