پشاور:یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں 2ہزار 313فرنچائز سٹور ز خسارے اور سرکاری اشیاء بازاروں میں فروخت کرنے، قواعد ضوابط پر پورا نہ کرنے کے باعث بند کر دیئے ہیں جبکہ 1341فرنچائز سٹورز باقی رہ گئے ہیں۔
2006سے اب تک مجموعی طور پر 3ہزار 365فرنچائز سٹورز کے لائسنس جاری کئے گئے تھے رواں سال میں اب تک 86فرنچائز سٹورز بند کئے گئے ہیں۔
فرنچائز سٹورز میں سرکاری گھی، چینی، کو بازاروں میں فروخت کئے جانے کے الزامات بھی تھے اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد انہیں بند کیاگیا۔
پشاور سمیت صوبے بھر میں مجموعی طور پر 300سے ز ائد فرنچائز سٹورز کے لائسنس ان الزامات کے تحت منسوخ کئے گئے۔
بعض یوٹیلٹی سٹورز کے لائسنس فرنچائز سیاسی بنیادوں پر جاری کئے گئے تھے