اسٹیٹ بینک نے یکم جنوری کو بینکس عوام کے لین دین کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ادارہ بدھ یکم جنوری 2025ء کو ’ بینک تعطیل‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا لہٰذا، تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکروفنانس بینک بھی یکم جنوری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔