ماورہ نے بھی شاہین شاہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

اداکارہ ماورہ حسین پاک بھارت میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی سے متاثر دکھائی دے رہی ہیں۔

ماورہ حسین نے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ  شاہین آفریدی نے پریس کانفرنس میں جس اعتماد سے انگریزی اردو اور پشتو میں اظہارِ خیال کیا وہ متاثر کُن تھا۔

ماورہ نے لکھا کہ شاہین شاہ اعتماد کے ساتھ انتہائی شاندار کھیل کھیلنے کے علاوہ ایک سے زیادہ طریقوں سے متاثر کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان انشاءاللہ ورلڈ کپ میں اپنا سفر ایسے ہی جاری رکھے گا۔