سالگرہ منانے کیلئے میکسیکو جانے والی بھارتی نژاد امریکی خاتون ٹریول بلاگر منشیات اسمگلروں کی لڑائی میں ماری گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ بھارتی نژاد امریکی خاتون انجینئیر اور ٹریول بلاگر انجلی ریوت اپنی سالگرہ منانے میکسیکو پہنچی تھی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ میکسیکو کے ٹولم کے ریزورٹ میں دو ڈرگز گینگز کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق گینگز کے درمیان مسلح تصادم بدھ کو ہوا جس میں بھارتی ٹریول بلاگر بھی ماری گئیں جبکہ اس واقعے میں ایک اور جرمن سیاح بھی ہلاک ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق انجلی کا تعلق بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے تھا اور وہ شادی کے بعد سے کیلیفورنیا میں مقیم تھیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹریول بلاگر نے قتل سے قبل سیر و سیاحت کی ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق انجلی جاب پروفائل کی معروف سوشل سائٹ لنکڈ اِن میں بطور انجینیئر ملازمت کرتی تھیں۔