پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کےکرائے میں بھی اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق فریٹ ٹرینوں کےکرائے میں 5 فیصد اور مسافر ٹرینوں کے کرائے میں10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ٹرینوں کے کرائے میں اضافےکے لیےکمیٹی تشکیل دی گئی تھی.
کمیٹی نے 15 فیصد کرائے بڑھانے کی تجویز دی تھی تاہم وزارت ریلوے نے مسافروں پر بوجھ کم رکھنےکے لیےکرائے میں کم اضافہ کیا ہے۔