شلپا شیٹی شوہر کی محبت میں گنجی ہوگئی

کچھ روز قبل بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں اداکارہ کا نیا ہیئراسٹائل کئی دن تک سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہا تاہم اب ان کے سر منڈوانے کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی نے ’منت‘ مانی تھی کہ اگر ان کے شوہر راج کندرا فحش فلموں کے کیس میں ضمانت پر جیل سے رہا ہوگئے تو وہ اپنے سر کے کچھ حصے کے بال اتروادیں گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو رواں برس جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور مختلف ایپس پر فحش مواد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد میں عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔