معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل کی شادی کی تاریخ اور مقام کے حوالے سے چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں قریبی دوست رواں برس دسمبر کے پہلے ہفتے میں ممکنہ طور پر 7 سے 9 دسمبر کو راجستھان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ وکی اور کترینہ نے اپنے قریبی دوستوں اور خاندان والوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے مدعو کیا ہے، کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات میں ہلدی، مہندی، پھیرے جیسی رسومات شامل ہوں گی۔
اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں کی شادی راجستھان کے شہر مدھوپور کے Six Senses Fort Barwara نامی ہوٹل میں ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا ای ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں اداکار دسمبر میں شادی کرلیں گے جب کہ کترینہ کیف اپنی شادی پر معروف ڈیزائنر سبیاساچی کا جوڑا پہنیں گی۔