بمبئی ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظور کرلی۔
بمبئی ہائیکورٹ میں آریان خان اور دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان، ارباز مرچنٹ اور خاتون ساتھی کی ضمانت منظور کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلہ جاری ہونے کے بعد ہی جمعے یا ہفتے کے روز آریان اور دیگر کی رہائی کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔
آریان خان اور دیگر 18 افراد اس کیس میں 8 اکتوبر سے جیل میں ہیں تاہم آج ان کی ضمانت منظور ہوگئی۔