بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 15 میں گزشتہ ہفتے پروگرام کی مضبوط امیدوار اداکارہ تیجسوی پراکاش کو سلمان خان سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی۔
پروگرام کی مذکورہ قسط کے ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیجسوی کو مسلسل بولے جانے پر سلمان خان نے ڈانٹ پلائی جب کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین سمیت اداکارہ اور بگ باس سیزن 7 کی فاتح گوہر خان نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
گوہر خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ'آپ بات کرنے کے طریقے سے جنگ جیت سکتے ہیں اور جیتی بازی ہار سکتے ہیں'۔
انہوں نے تیجسوی کو کہا کہ کیوٹ ہونے کا مطلب بدتمیزی نہیں ہوتی۔
گوہر کے کمنٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے ملے جلے تبصرے آرہے ہیں، کسی نے گوہر کی حمایت کی تو کوئی تیجسوی کا ساتھ دیتا رہا۔