پاکستانی اداکارہ جنید صفدر پر دِل ہار بیٹھیں

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ زویا ناصر نے اعتراف کیا کہ وہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو پسند کرتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا گیا جس میں ان کے مداحوں نے منفرد اور انوکھے سوالات پوچھے۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ کا کرش کون ہے؟ جس پر زویا ناصر نے سوال کے جواب میں جنید صفدر کے نکاح کی تصویر شیئر کردی۔
یہ تصویر اس وقت کی ہے جب جنید صفدر نے نکاح کی تقریب میں گانا گایا تھا جس کی ویڈیو کئی دن تک سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی تھی۔