گلوکار عدنان سمیع کو بھارت کے اعلیٰ سول ایوارڈ پدما شری سے نواز دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پدما شری ایوارڈز 2020 کی تقریب دہلی کے راشٹرا پتی بھون میں ہوئی جہاں بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے شعبہ فلم انڈسٹری میں کارکردگی پر شوبز شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا۔
بھارتی صدر نے عدنان سمیع کے علاوہ اداکارہ کنگنا رناوت، کرن جوہر اورایکتا کپورکو بھی ایوارڈ سے نوازا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پدما شری ایوارڈ کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات اور وزرا نے شرکت کی۔