پاکستان کی معروف اداکارہ میرا جی نے ایک ایسی انوکھی خواہش کا اظہار کیا جس نے سب کو حیران کردیا۔
میرا جی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
شو کے دوران اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں ٹائٹینک میں سفر کرنے کے لئے ساتھی اداکارہ ریما خان اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ کس کے ساتھ سفر کریں گی۔
سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے نریندر مودی کے ساتھ ٹائٹینک میں سفر کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہیں۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ جہاز پر مودی کا برین واش کریں گی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے بارے میں بات چیت کا آغاز کریں گی۔