‘ڈونکی کنگ’ کی نظر اب چائنہ پر۔۔

جیو فلمز اور ٹیلزمان اسٹوڈیوز کی شاہکار فلم دی ‘ڈونکی کنگ’ 19 نومبر کو چین کے سینماء گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔

یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جسے چین میں اتنے بڑے پیمانے پر ریلیز کیا جارہا ہے۔اس سے پہلے ڈونکی کنگ پاکستان کے علاوہ دنیا کے 10 سے زائد ممالک میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے۔ان ممالک میں روس، جنوبی کوریا، اسپین، یونان، پرو، کولمبیا، ترکی، ایکواڈور، یوکرین اور تائیوان شامل ہیں۔