راولپنڈی : فیملی کورٹ نے اداکارہ وینا ملک پر پیش نہ ہونے کی پاداش میں جرمانہ عائد کردیا اور بچوں کی عدم حاضری پر بھی مزید جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
راولپنڈی کی فیملی کورٹ میں اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کے وکیل نے عدالت میں اپنے موکل کا جواب جمع کرا دیا عدالت نے آئندہ سماعت پر وینا ملک کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ وینا ملک اور بچے کہاں ہیں؟ کس پر وکیل نے کہا کہ وینا ملک کے بچے بیمار ہیں جس کی وجہ سے وہ عدالت کے روبرو پیش نہیں ہو سکیں گی۔
عدالت نے وینا ملک کو عدم حاضری اور بچوں کو پیش نہ کرنے پر 5،5ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر وینا ملک کو لازمی پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت4دسمبرتک ملتوی کردی۔