پریانکا نک جونس بارے تہلکہ خیز خبر زیر گردش

معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ان کی  نِک جونس سے علیحدگی ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب دیکھا گیا کہ پریانکا نے انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے نام تبدیل کرلیا ہے۔
پریانکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کا نام ’پریانکا نِک جونس‘ تھا جو انہوں نے تبدیل کرکے نِک کا نام ہٹا دیا ہے۔

تاہم تاحال ان خبروں پر پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور یہ جوڑی بالی وڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے۔