پریانکا کی طلاق کی خبروں پر انکی والدہ کا بیان آگیا

ممبئی: پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کی طلاق کے معاملے پر پریانکا چوپڑا کی والدہ بول پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑاکی والدہ مدھوچوپڑا نے پریانکا اورنک جوناس کی طلاق کی افواہوں کوبکواس قراردے دیا۔

پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھوچوپڑا کا کہنا تھا کہ کہ ایسی غلط خبریں اوربے بنیاد افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

پریانکا کا سوشل میڈیا سے نک جوناس  کے نام کوہٹانے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ نک کواپنی زندگی سے بھی نکالنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

پریانکا چوپڑا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراپنے نام کے ساتھ لگے نک جوناس کے نام کوہٹانے کے بعدسے دونوں اسٹارزکے درمیان طلاق کی افواہیں سوشل میڈیا پرٹرینڈ کررہی تھیں۔