پشاور پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چورگروہ گرفتار

پشاور:تھانہ گلبہار پولیس کی جانب سے کامیاب کارروائی کے نتیجے میں  شہر میں سرگرم موٹر سائیکل چور گروہ بے نقاب کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزمان موٹر سائیکل چوری سمیت جعلی دستاویزات اور انجن چیسز نمبرات تبدیل کرنے کے بھی ماہر ہیں جبکہ ابتدائی طور پر ملزمان کے قبضے سے 7 مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملزمان کی نشاندھی پر مقامی موٹر سائیکل بارگین مالک کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔