اسلام آباد: پاکستان نے افغان وزیرصحت کی درخواست پر افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کردیا اور افغان مریضوں کی سہولت کیلئے بارڈر پر ڈاکٹرز تعینات کر دیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر جہاد پاکستان پہنچے، جہاں انھوں نے حکومتی اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
ملاتوں میں افغان وزیرصحت نے جان بچانے والی ادویات کی درخواست کی، جس پر پاکستان نے افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنیکااعلان کر دیا۔
پاکستانی حکام نے کہا کہ مریضوں کو پاک افغان بارڈرپرسہولیات کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
افغان وزارت صحت نے اسپتالوں کوفعال بنانے کیلئے حکومت پاکستان سے درخواست کی، ڈاکٹرقلندرجہاد نے کہا کہ پاکستان افغان ٹیکنیشنز،نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو تربیت فراہم کرے۔
پاکستانی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ افغانستان کی درخواست پر صحت کے شعبے میں مدد کریں گے، افغان عوام کو صحت کی سہولیات کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنا لیا ہے۔
پاکستانی حکام نے مزید کہا کہ افغان مریضوں کی سہولت کیلئے بارڈر پر ڈاکٹر زتعینات کر دیے گئے۔
افغان وفد صحت کے شعبے میں مزید مدد حاصل کرنے کے لئے قطر روانہ ہوگیا ہے،افغان ہیلتھ منسٹر وفد سمیت دو ہفتے بعد پھر پاکستان آئیں گے۔