مصر میں مساجد کے بجلی کے بل نمازیوں کے کھاتے ڈالنے پر تنازع

قاہرہ:مصر میں مساجد کے بجلی کے بل نمازیوں کے کھاتے ڈالنے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  مصر کے عوامی حلقوں میں گذشتہ عرصے کے دوران پھیلائی جانے والی خبر نے تنازع کی شکل اختیار کرلی ہے۔

ریاست نمازیوں سے مساجد کے لیے بجلی کے بل وصول کرے گی۔

حکام نے اس معاملے کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کے اخراجات اور ان کے نتائج کی ذمہ دار ریاست ہے۔ 

وزارت اوقاف کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کا بل کی ادائیگی کے عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق مساجد اور ان کے لوازمات میں پری پیڈ میٹروں کی تنصیب کو مکمل کرنے کے طریقہ کار سے ہے جو وزارت بجلی کے ساتھ تعاون کے منصوبے کا حصہ ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مسجد کے استعمال کے لیے ایک میٹر نصب کیا جائے گا اور اس کے استعمال کی قیمت وزارت برداشت کرے گی۔

اگرچہ حکام نے ان افواہوں کی مکمل تردید کی لیکن یہ تنازع اب بھی موجود ہے، کچھ لوگوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئندہ موسم گرما میں مساجد میں ایئرکنڈیشنرز کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔