بالی وڈ اداکارہ کترینہ اور اداکار وکی کوشل کی شادی کے دن کی تصدیق ہوگئی۔
بھارتی میڈیا پر کترینہ اور وکی کی شادی سے متعلق تاریخ کا دعویٰ کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں 9 دسمبر بروز جمعرات رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ کترینہ اور وکی کی شادی ہندو رسم ورواج کے تحت 9 دسمبر کی شام راجستھان کے ایک پر تعیش فورٹ میں ہوگی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی تقریبات کا 7 اور 8 دسمبر راجستھان میں منعقد کی جائیں گی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ کترینہ کی ہائر کردہ ٹیم ان دنوں مہمانوں کے لیے ٹکٹس کی بکنگ میں مصروف ہے، شادی میں 200 مہمان شریک ہوں گے جن کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔