ملک کو خطرناک اومیکرون سے بچاوکیلئے پیشگی اقدامات۔۔

وفاقی وزیر اور این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ بہت خطرناک ہے ، یہ پوری دنیا میں پھیل رہاہے اور پاکستان میں بھی آ سکتا ہے،جس سے بچاؤ کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے، اس لئے ملک میں ویکسی نیشن کا عمل مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ 5 کروڑ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی، پاکستان میں کورونا میں کمی آتی جا رہی ہے جس کی وجہ ویکسی نیشن ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، جو انتہائی خطرناک ہے اور پاکستان کو بھی متاثر کرے گا، مگر ویکسی نیشن اس کیلئے مؤثر ہوگی، پاکستان میں اومی کرون کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، اس حوالے سے دو سے تین ہفتے اہم ہیں، بچاؤ کا واحد راستہ ویکسی نیشن ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ نئے ویرینٹ کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا ہے، ویکسین میں تاخیر کرنیوالے دنیا بھر میں متاثر ہو رہے ہیں۔