سلمان خان بھانجی علیزے کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کے لیے تیار

نیو دہلی: نامور بھارتی اداکار سلمان خان بھانجی علیزے کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں۔

 علیزے بہت جلد ایک رومانوی فلم میں نظر آئیں گی جس کو خود سلمان خان پروڈیوس کررہے ہیں۔

سلو میاں خود علیزے کے کیرئیر میں دلچسپی لے رہے ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے اپنی بھانجی کی ٹریننگ بھی کررہے ہیں۔

سلمان خان کی بھانجی علیزے کی فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوگی اور امید کی جارہی ہے کہ فلم 2023 میں ریلیز ہوگی، اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ علیزے سلمان خان کے قریبی دوست سورج کی فلم میں نظر آئیں گی تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں علیزے نے ایک جیولری برانڈ کے لیے ماڈلنگ کی تھی جس کے بعد سلمان خان سمیت دیگر افراد نے ان کی اداکاری کو سراہا تھا، سلمان خان نے علیزے کی ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارے واہ، بیٹا علیزہ تم کتنی اچھی لگ رہی ہو۔