میرانشاہ:شمالی وزیرستان میں چوتھی بار سیز فائر کے دوران سیکورٹی فورسز پر حملے میں ایک جوان شہیدہوگیا‘ ایک روز پہلے بھی میرعلی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پرحملے میں دو جوان زخمی ہوئے تھے۔
مقامی پولیس اور سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل شوال میں ایک سیکورٹی پوسٹ پر ہونے والے حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار حیدر علی شہید ہوئے ہیں۔
حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ایک روز پہلے میرعلی میں ایسے ہی ایک حملے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو جوان زخمی ہوئے تھے جن کے نام حوالدار خورشید اور سپاہی عبداللہ بتائے گئے ہیں۔
یہ حملے ایک ایسے وقت میں تواتر سے ہو رہے ہیں جب قریباً دو ہفتے پہلے کالعدم ٹی ٹی پی اور حکومت کے مابین سیز فائر کا اعلان ہو چکا ہے تاہم ابھی تک ان حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔