انوشے اشرف ساتھی مرد اداکاروں پر برہم ہوگئی۔۔مگر کیوں؟

معروف میزبان و اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے ساتھ کام کرنے والے مرد حضرات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ پراجیکٹ میں کام کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں آپ کی بہت اچھی اور خاص دوست بن گئی اور آپ ایونٹس میں میری کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لے سکتے ہیں۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کسی کا نام مینشن کیے بغیر کہا کہ ہم کولیگز ہیں، دوست نہیں، ان میں فرق جانیے، انسان کی اپنی پرائیویسی ہوتی ہے۔

صارفین کی بڑی تعداد نے انوشے کی ٹوئٹ کا جواب دیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ جس کسی نے ایسا کیا ہے اس کا نام بھی مینشن کریں تاکہ دوسروں کو علم ہوسکے۔

ایک صارف نے اداکارہ کی ٹوئٹ پر جواب دیا کہ امید ہے جس نے ایسا کیا، آپ نے انہیں روکا ہوگا۔
انوشے نے صارف کو  وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بڑے پیمانے پر ہونے والا ایونٹ تھا اور میں کسی قسم کا ہنگامہ کھڑا نہیں کرنا چاہتی تھی، میں نے یہ اس لیے بتایا تاکہ لوگ مستقبل میں اس فرق کو سمجھ سکیں۔