جیکب آباد: ریلوے تھانے پردرجنوں افراد کا حملہ، گرفتار ملز م کو چھڑا لیا 

 جیکب آباد:جیکب آباد کے ریلوے تھانے پر پچاس سے زائد افراد نے حملہ کردیا اور اہلکار کو یرغمال بنا لیا،ایک اہلکار کو زخمی بھی کردیا،مشتعل افرادگرفتار ملزم کو آزاد کراکے لے گئے۔

 جیکب آباد کے ریلوے اسٹیشن پربنا پلیٹ فارم ٹکٹ کے میر لاشاری کو ریلوے پولیس نے گرفتار کرلیا اور تھانے لے گئے جس پر پچاس سے زائد مشتعل افراد نے ریلوے تھانے پر حملہ کرکے اہلکاروں کو یرغما ل بنا لیا اور سخت تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار حاجی ابڑو شدید زخمی ہو گیا.

 مشتعل افراد گرفتارملزم میر لاشاری کا زبردستی آزاد کراکے لے گئے۔

 اس سلسلے میں رابطے پر ایس ایچ او ریلوے آصف مغل نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن پر ملزم میر لاشاری کو پولیس نے پکڑ ا تو اس نے بدتمیزی کی جس پر اسے تھانے لایا گیااور ریلوے ایکٹ کے تحت 3600جرمانہ عائد کیا گیا ہے جہاں پچاس سے زائد مشتعل افراد نے حملہ کیااور ملزم کو آزاد کراکے لے گئے۔