بارسلونا:سپین میں کمرشل عمارت میں آتشزدگی سے پاکستانی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل تھے جن میں سے ایک بچہ تین سال کا اور دوسرا بچہ ایک سال کی عمر کا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میاں بیوی کاٹھ کباڑ کا کام کرتے تھے اور دکان میں ہی رہائش پزیر تھے۔
پاکستانی میاں بیوی گزشتہ دس سال سے اسپین میں مقیم تھے۔
ہمسائیوں کے مطابق دکان میں بجلی کا کنکشن براہ راست لگایا گیا تھا اور شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔