لاہور: لاہور اسلام آباد موٹروے پر شدید دھند کی وجہ سے منگل کی صبح موٹروے کے تین مختلف مقامات پر تین بڑے حادثات کے نتیجے میں درجنوں کاریں تباہ جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے قریبی اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ دھند کے باعث تینوں بڑے حادثات کالا شاہ کاکو، قلعہ ستار شاہ اور اسلام آباد کے قریب واقعہ گاؤں کے پاس رونما ہوئے ان حادثات کے نتیجے میں درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئیں۔
شہری حلقے ان حادثات کو موسم سرما کی پہلی دھند کا پہلا حادثہ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ حادثات موٹروے پولیس کی غفلت کے باعث پیش آئے ہیں جبکہ صبح صوبے موٹروے پر دھند عروج پر تھی۔