سفری پابندیوں سے اومی کرون کو نہیں روکا جا سکتا، ڈبلیو ایچ او 

 جنیوا: ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ صرف سفری پابندیوں سے اومی کرون کے پھیلاوؤکو نہیں روکا جا سکتا۔

 عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ گھبرائیں نہیں اور اومی کرون کے خلاف معقول اقدامات کریں۔

 ورلڈ ہیلتھ اورگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے کہا ہے کہ تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ معقول اور خطرے کو کم کرنے والے اقدامات کریں۔

 ان کا کہنا ہے کہ صرف سفری پابندیوں سے اومی کرون کے پھیلاؤ کو نہیں روکا جا سکتا۔

 کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے خلاف عالمی سطح پر ردعمل پر سکون اور مربوط ہونا چاہیے۔