لندن:یورپی یونین نے چین کے بڑھتے ہوئے معاشی ومعاشرتی اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے 300 ارب یورو کے فنڈ سے عالمی منصوبہ تیارکرلیا۔
گلوبل گیٹ وے کے نام سے شروع کیا گیا منصوبہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا توڑ قراردیا جارہا ہے۔
یورپی یونین کے صدر ارسلان خان ڈرلی مین کو توقع ہے کہ گلوبل گیٹ وے قابل اعتماد برینڈ ہوگا جس میں مواصلات‘ توانائی‘ ماحولیات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے شامل ہونگے‘۔
فنڈ کیلئے یورپی برادری کے رکن ملکوں سے اربوں یورو جمع ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
یورپی یونین کے صدر کا کہنا ہے کہ جو ممالک چین سے قرضے لے رہے ہیں انہیں نرم شرائط پر قرضوں کیلئے مائل کیا جائے گا اوریورپ کو دوبارہ خطے میں اپنا اثر و رسوخ بحال کرنے کا موقع ملے گا۔