بھارتی کرکٹر کے ایل راہول نے اتھیا شیٹی کے ہمراہ ان کے بھائی آہان شیٹی کی ڈیبیو فلم تڑپ کے پریمیئر میں شرکت کی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور بالی وڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی تصاویر پوسٹ کرتے رہتے ہیں ۔
اس کے علاوہ اتھیا، راہول کے ساتھ ان کے انٹرنیشنل کرکٹ دوروں پر بھی ساتھ ہوتی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ جوڑا اب عوام کی نظروں میں بھی اپنے رشتے کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اتھیا کے بھائی آہان کی ڈیبیو فلم تڑپ کا پریمیئر ہوا جہاں بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی دونوں ایک ساتھ دکھائی دیے اور کئی تصاویر بھی کھنچوائیں۔
فلم کے پریمیئر میں پوری شیٹی فیملی نے بھی شرکت کی —فوٹو: انڈین ایکسپریس
اس کے علاوہ فلم کے پریمیئر میں پوری شیٹی فیملی نے بھی شرکت کی جبکہ بالی وڈ کی دیگر شخصیات بھی وہاں موجود تھیں۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کے حوالے سے کئی عرصے سے خبریں سرگرم ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور جلد شادی بھی کرلیں گے۔
یاد رہے کہ آہان شیٹی کی پہلی فلم تڑپ میں ان کے ساتھ تارا سوتاریا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ فلم 3 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔