طالبان سے سرحدی جھڑپ غلط فہمی کا نتیجہ تھی،ایران

تہران: ایران نے کہا ہے کہ طالبان اورایران کی فورسزمیں سرحدی جھڑپ غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے  نے کہا  ہے کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کی نقل وحرکت سے غلط فہمی ہوئی اورسرحد پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اب سرحد پر حالات معمول کے مطابق ہیں۔ایران اورافغانستان کی سرحد  پر دو  روز جھڑپ ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے ایرانی شہریوں کی جانب سے مبینہ طورپرسرحد پارکرکے افغان علاقے میں آنے پرفائرنگ کی جوابی کارروائی میں ایرانی فورسزنے شیلنگ کی۔سرحدی جھڑپ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

طالبان حکومت کے نائب ترجمان نے نمروزکے سرحدی علاقے میں جھڑپ کی تصدیق کی تھی تاہم تفصیلات نہیں بتائیں۔